برسبین ،18؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) آسٹریلیا کی ٹیم نے میدان پر نرم رویہ دکھا کر اپنے پرانے رویے میں تبدیلی کی ہے لیکن ہندوستان کے کوچ روی شاستری نے کہا کہ سیریز کا نتیجہ کیا ہوگا یہ کرکٹ کی سطح فیصلہ کرے گا۔آسٹریلیائی ٹیم گزشتہ کئی سالوں سے جارحانہ کرکٹ کھیلتی آئی ہے جس میں چھینٹا کشی بھی شامل رہتی ہے۔اس سال کیپ ٹاؤن میں گیند سے چھیڑ چھاڑمعاملے میں اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر پابندی کے بعد اسکے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔شاستری نے اتوار کو یہاں دورے کی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہاکہ آخر میں آپ کا کرکٹ بولتا ہے۔مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گلین میگرا یا شین وارن کچھ کہتے ہیں یا نہیں، وہ اس کے باوجود وکٹ حاصل کرتے۔انہوں نے کہاکہ یہ عام سی بات ہے۔آپ جس چیز میں اچھے ہو وہ کام کر رہے ہو اور مسلسل کر رہے ہو تو یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کس ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہو۔وہ کرکٹر اچھی کارکردگی کرے گا اور اس کی ٹیم بھی۔کپتان وراٹ کوہلی نے بھی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اچھی کارکدگی کرنے کے لئے انہیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔کوہلی کے جارحانہ انداز کے بارے میں پوچھنے پر شاستری نے کہاکوہلی پیشہ ور کھلاڑی ہے اور سمجھدار ہے۔آپ کو چار سال پہلے اس کو دیکھوتو اس کے بعد سے وہ دنیا بھر میں کھیلا ہے اور ٹیم کی کپتانی کی ہے۔